ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بی بی ایم پی میٹنگ میں ہر طرف مودی ہی مودی، بی جے پی کارپوریٹر مودی کے مکھوٹے پہنے ہوئے میٹنگ میں شریک

بی بی ایم پی میٹنگ میں ہر طرف مودی ہی مودی، بی جے پی کارپوریٹر مودی کے مکھوٹے پہنے ہوئے میٹنگ میں شریک

Fri, 31 May 2019 12:26:20    S.O. News Service

بنگلورو،31/مئی(ایس او نیوز) دہلی میں وزیراعظم مودی کی حلف برداری کے دن آج برہت بنگلور مہانگرپالیکے کی ماہانہ میٹنگ میں ہر طرف مودی ہی مودی نظر آرہے تھے۔ وہ اس لئے کہ میٹنگ میں شریک بی جے پی کے سبھی کارپوریٹروں نے اپنے چہروں پر مودی کے مکھوٹے لگا رکھے تھے۔ نعرے بازی کے ساتھ ملک کے اقتدار پر مودی کی واپسی کا جشن منایا گیا۔ اس موقع پر اپنے خیالات کا ظہار کرتے ہوئے بی بی ایم پی میں حکمران پارٹی کے لیڈر عبدالواجد نے ملک کے اقتدار کو دوسری بار سنبھالنے پر مودی کو مبارکباد دی۔ اپوزیشن لیڈر پدمانابھار یڈی نے کہاکہ مودی لہر کی وجہ سے ملک میں بی جے پی کو303سیٹوں پر اور این ڈی اے کو354 سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔اس کے لئے مودی کو مبارکباد دینی چاہئے۔ مختلف سیاسی پارٹیوں سے کارپوریٹروں اور میٹنگ میں موجود اراکین اسمبلی اور کونسل نے بھی اقتدار پر مودی کی واپسی پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ جے ڈی ایس گروپ کی لیڈر نیتراوتی نارائن، رکن کونسل یو بی وینکٹیش، سابق میئر منجوناتھ ریڈی وغیرہ نے اس موضوع پر اپنے خیالات ظاہر کئے۔


Share: